ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں گاؤں پیدل جانے والے 500 مزدوروں کو پولیس نے منا لیا

بنٹوال میں گاؤں پیدل جانے والے 500 مزدوروں کو پولیس نے منا لیا

Thu, 14 May 2020 12:47:19    S.O. News Service

بنٹوال، 14؍ مئی (ایس او نیوز؍ یو این آئی) جھارکھنڈ کے 500 مہاجر مزدور جن میں مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ آبائی ریاست کو واپس جانے کا موقع نہ ملنے سے مایوس تھے اور منگل کی رات پیدل ہی اپنے آبائی مقام کی جانب چل پڑے تھے تاہم پولیس عہدیداروں اور عوام نے انہیں اندرون 3 دن سفر کا انتظام کرنے کا تیقن دے کر رک جانے کےلئے منا لیا اور بنٹوال میں بنٹارا بھون میں خیمہ زن ہونے تیار ہوگئے ۔ جہاں منگلورو کے رکن اسمبلی ویداویاس کامت کی قیادت میں ان کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔حکام نے تمام ورکرس کو ارکولا میں روک لیا جہاں سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت تمام سینئر عہدیداروں نے ان سے بات چیت کی ۔دریں اثنائ محلّہ کے کچھ ہمدرد شہریوں نے فرنگی پیٹ اور تمبے میں مزدوروں کیلئے پانی اور پھلوں کا انتظام کیا۔


Share: